کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسرکورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئی پولیس کے مطابق ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔وویمن یونیورسٹی پندرہ روز کیلئے بند کردی گئی۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر اور کورونا وائرس کا شکار تھیں انھیں طبیعت خراب ہونے پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں جبکہ ایس ایچ او بروری تھانہ احسان اللہ مروت نے بتایا کہ مرحومہ کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔