اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافے سے متعلق وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر سوشل میڈیا پر نون لیگی رہنما محمد زبیر کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی، اسد عمر کے معاشی بہتری کے اعدادوشمار محمد زبیر نے مسترد کردیے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ رواں مالی سال کے9 ماہ میں ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ نجی شعبے کے کریڈٹ میں 34 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے فروری تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 7 اعشاریہ 5 فیصد بڑھی، کرنٹ اکاونٹ اضافے کے ساتھ بڑے پیمانے پر نمو میں اضافہ نظر آیا۔