منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے متحد ہوکر مہم چلائی جائے‘ انسانیت بچائو سینٹر
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے متحد ہوکر مہم چلائی جائے‘ انسانیت بچائو سینٹر

کوئٹہ(پ ر)انسانیت بچائو سینٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی مساجد کی سطح پر عوام اپنے بچوں کی زندگی اور مستقبل کو دیکھتے ہوئے منشیات کے نقصان اور اس سے بچائو کی آگاہی مہم کو ایک خاص پہلو سمجھ کر متحد ہوجائیں جس کے فوائد ہم سب پر عیاں ہیں منشیات کے خلاف ہر علاقے کے افراد منشیات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانیت بچائو سینٹر کے کارکن ہر علاقے میں مسجد کی سطح پر منشیات کے نقصانات اور روک تھام کی آگاہی مہم چلارہے ہیں جس کیلئے معززین، معتبرین اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید