• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا : 90 ہزار غیرملکی طلبہ، ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور ورکرز کو مستقل رہائش دینےکا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا میں بعض پاکستانی طلبہ کو بھی سہولت ملنے کا امکان ہے۔

امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔ مستقل رہائش کا پروگرام 6 مئی سےنافذ العمل ہوگا۔

کینیڈا کے امیگریشن وزیر کے مطابق ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں ایک سال کام کا تجربہ رکھنے والے افراد اہل ہوں گے۔ گزشتہ 4 سال کے دوران پوسٹ سیکنڈری ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹس بھی اہل ہوں گے۔

تازہ ترین