• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ پروگرام پورے پاکستان کیلئے ہے، شفقت محمود


وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام پورے پاکستان کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اسکالر شپ کا پچاس فیصد طالبات کیلئے ہے، اسکالر شپ کیلئے 5سال میں 27ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام پاکستان کی 129پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ ملک میں نظام تعلیم میں اصلاحات کی جامع پالیسی کے ضمن میں حکومت نے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے متعدد اسکالرشپ پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔

رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام ایک قومی پروگرام ہے جس کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ وفاقی سطح پر کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ کو انڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لئے آغاز کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین