• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے بتایا ہے کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز ہے۔

گزشتہ روز فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود ہیں۔

اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر یہ واضح ہورہا ہے کہ اداکارہ کی طبیعت کافی خراب ہے۔

فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اُنہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کو کیا ہوا ہے۔‘

گلوکار کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سارہ خان کے مداح اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کے لیے مختلف دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ کچھ دنوں پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں چھٹیاں گُزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی طبیعت تُرکی میں خراب ہوئی ہے یا پھر وہ پاکستان واپس آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین