• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات میں کورونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق

خیبر پختون خوا کی پر فضا وادی سوات میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے، 46 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سوات میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 188 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 270 تک جا پہنچی ہے۔

سوات میں مزید 59 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد یہاں صحت مند کورونا مریضوں کی کل تعداد 4 ہزار 894 ہو گئی۔

اس وقت سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 1 ہزار 188 ہے، 1 ہزار 31 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔

سیدو شریف تدریسی اسپتال میں 179 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 290 ہو چکی ہے، اس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 افراد جاں بحق ہوئے اور کُل اموات 2 ہزار 761 ہو گئیں۔


ادھر ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین