• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کو ٹائیفائیڈ ہوا ہے: مینجر کا انکشاف

معصوم سی صورت اور آواز والی اداکارہ سارہ خان کے مینجر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔

ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان کے مینجر نے بتایا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

مینجر نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ کی وجہ سے سارہ خان کو تیز بخار اور اُلٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔

فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اُنہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے۔‘

دوسری جانب گلوکار کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھنے کے بعد سارہ خان کے مداح اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اُن کے لیے مختلف دُعائیہ پیغامات بھی جاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ کچھ دنوں پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں چھٹیاں گُزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کی طبیعت تُرکی میں خراب ہوئی ہے یا پھر وہ پاکستان واپس آگئی ہیں۔

تازہ ترین