• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کچھ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداروں کےلیے شرط عائد


پشاور میں کچھ یوٹیلیٹی اسٹورز نے خریداروں کے لیے چینی خریدنے کی نئی شرط رکھ دی۔

یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ چینی لینی ہے تو دو ہزار کی دوسری اشیا بھی خریدو، جبکہ بعض اسٹوروں سے لوگ چینی خرید کر بلیک میں بیچنے لگے۔

سرگودھا کے بازاروں میں شناختی کارڈ دیکھ کر ایک کلو چینی فروخت کی جانے لگی۔

راولپنڈی کے سستے رمضان بازار میں چینی کا اسٹال موجود ہے مگر چینی غائب ہے، جبکہ اسی جگہ پارکنگ بنادی گئی ہے۔

کوئٹہ میں سستے رمضان بازار کے نام پر اب تک صرف شامیانے ہی لگائے جاسکے۔

 صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں دو سستے بازار لگانےکااعلان کیا تھا۔

تازہ ترین