• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا مخالف سرگرمیاں، روس پر معاشی پابندیوں سمیت سفارتکاروں کی امریکا سے بے دخلی

امریکا نے روس پر معاشی پابندیاں عائد کرنے اور روس کے دس سفیروں کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت، سائبر حملے اور دیگر امریکا مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جاسوسی کے الزام میں روس کے 10 سفارت کاروں کو ملک بدر کیا گیا ہے جبکہ صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں 32 انفرادی شخصیات پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔


نیٹو اتحادی ملکوں نے روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادیوں کی اجتماعی سلامتی کیلئے اتحادی انفرادی اور اجتماعی طور پر اقدامات کررہے ہیں۔

تازہ ترین