• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

156 افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی،گوجرخان (اسٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار تحریک لبیک کے 156کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، راولپنڈی کے تھانہ سٹی اور تھانہ وارث خان کی پولیس نے 85کارکنوں محمد یاسر حماد احمد وغیرہ اور تھانہ دینہ جہلم کی پولیس نے 71کارکنوں عاصم اشفاق رضوی، عمر فاورق وغیرہ کو گرفتار کیا تھا، ملزمان پر راولپنڈی اور جہلم کے علاقوں میں توڑ پھوڑ، پولیس افسران و اہلکاروں پر تشدد کرنے اور سرکاری و نیم سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے سمیت دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں، گزشتہ روز پولیس نے کڑے پہرے میں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں جوڈیشل کر دیا گیا۔ادھرتحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں ، اورکارکنوں کیخلاف تھانہ سٹی ،وارث خان اورٹیکسلا میں انسداددہشتگردی ،مزاحمت ،اغوا،بلوہ ،ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

تازہ ترین