نواب شاہ (بیورورپورٹ محمد انور شیخ )وزیر اعلی ہاؤس سے قائد عوام یونیورسٹی میں ملازمت کے حصول کے لئے جعلی فون کرانے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس سے قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ کو پردیپ کمار نامی شخص نے خلیل احمد سولنگی کو ملازمت دینے کے لئے سفارشی فون کیا اور ملازمت نہ دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو بلیک میل کیا تاہم یونیورسٹی سیکورٹی انچارج عطا محمد چانڈیو کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس سے اس کال کی تصدیق کرائی گئی تو معلوم ہوا کہ خلیل سولنگی نے پردیپ کمار کے نام سے جس شخص سے فون کرایا وہ احمد سولنگی ہےانہوں نے کہا کہ نو سربازی سے نوکری لینے کے لئے آنے والے لاڑکانہ کے رہائشی خلیل سولنگی کو اس کے ساتھی احمد سولنگی سمیت پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔