اسلام آباد(ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد امن وامان کو یقینی بنانے،ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت کرنے اور راولپنڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔جمعرات کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی سپیشل برانچ ،ایس ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی، زونل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئر افسران کو ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرنے کی ہدایت کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔