غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آر ڈی اے کا آپریشن، متعدد سر بمہر
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آر ڈی اے کا آپریشن، متعدد سر بمہر

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لینڈ یوزو بلڈنگ کنٹرول ونگ کے عملے نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کی مدد سے فیز 8 میں غیر قانونی طور پررتعمیرشدہ دو پلازوں کو سر بمہر کردیا۔ راولپنڈی کے علاقہ دھیمال روڈ پر پانچ پلازوں سمیت 25 دکانوں کو سر بمہر کردیا گیا۔ تین کمرشل پروجیکٹس و رہائشی اپارٹمنٹس بھی سر بمہر کر دیئے گئے۔ مذکورہ املاک کے مالکان نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف اسٹیٹس ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کی۔
اسلام آباد سے مزید