• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونامریضوں کیلئےمختص 649وینٹی لیٹرزمیں 332 زیر استعمال ،لاہورمیں صرف52خالی ،سیکرٹری صحت

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئےمختص 649وینٹی لیٹرزمیں 332زیر استعمال،لاہورمیں صرف52خالی ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام پنجاب بھر میں 200 سرکاری ہسپتال ہیں، جن میں سے 30لاہور میں واقع ہیں۔پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 179848 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران629 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 6500بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے4188 بیڈ زخالی ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں1598 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے841 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ صوبے میںمتاثرین کے لیے3078بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے2396بیڈز خالی ہیں۔ لاہورمیں440 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 322 خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 2776 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 1475 بیڈز خالی ہیں۔ لاہور میں HDU میں 911بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 467بیڈز خالی ہیں۔ان کاکہناتھا صوبہ بھر میں متاثرین کے لیے 649وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے332وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور317 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ لاہورمیں250 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد198اور52 خالی ہیں۔
تازہ ترین