شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں

پاکستانی ماڈل و اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ عائشہ لینیا نے اپنی دوسری شادی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں عائشہ لینیا کو اپنے شوہر اور اہلخانہ کے ہمراہ بہت خوش دیکھا جاسکتا ہے۔



شادی کی تقریب کی دیگر تصاویر کی طرح ان نئی تصویروں میں بھی عائشہ لینیا بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

عائشہ لینیا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری شادی کے موقع پر مجھے جو محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اُن کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی شادی کی تقریب کی کچھ نئی تصویریں شیئر کررہی ہوں۔‘

خیال رہے کہ شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ عائشہ لینیا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دی۔


عائشہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ رواں برس کے آغاز میں وہ چھوٹی سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔

شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت اور دو قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔

دوسری جانب شہباز شگری نے بھی گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید