• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شگری کی سابق اہلیہ عائشہ لینیا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ عائشہ لینیا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ لینیا نے شوہر کے ہمراہ تصویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلا ع دی۔عائشہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ رواں برس کے آغاز میں وہ چھوٹی سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت اور دو قریبی دوستوں نے شرکت کی۔عائشہ کی پوسٹ کے مطابق ان کے پاس اس تقریب کے لیےصرف دس دن تھے اور جو کچھ بھی سب سے آسان اور معنی خیز تھا وہ کیا گیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے دوپٹے سے ملتے جلتے سادہ کپڑوں کا انتخاب کیا جوان کی ساس نے ان کے لیے لیا تھا اور شادی کے روز میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ بھی خود کی لہٰذاکسی قسم کی خامیوں کو نظر انداز کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے تقریب میں کسی پرفیکشن کی تگ ودو کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ میں جانتی تھی کہ پرفیکشن اس شخص کے لیے ضروری ہے جسے میں شادی کے لیے منتخب کررہی تھی۔اداکارہ نے مداحوں کے نام پیغام میں مزید لکھا کہ ان کے شوہر انسٹاگرام پر نہیں ہیں لہٰذا اس منفرد ،مزاحیہ اور معاون شخص کو انسٹاگرام پر تلاش نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ اداکار شہباز شگری کی پہلی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم جون 2018میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔دوسری جانب شہباز شگری نے بھی گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہے۔

تازہ ترین