• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کس کیفیت میں بات کرتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا سوال


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بتائیں وہ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018ء میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو مجموعی قرض 25 ہزار ارب تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرض 25 ہزار ارب تھا تو آپ نے ڈھائی سال میں 35000 ارب قرض کیسے واپس کردیا؟


ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ڈھائی سال میں 35000 ارب قرض واپس کر دیا ہےتو آج 38000 قرض کیسے ہوگیا؟‎

اُن کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کس کیفیت میں بات کرتے ہیں یہ حساب آپ کو کون سکھاتا ہے؟

تازہ ترین