بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں جاری کمبھ کے میلے میں بڑے ہجوم کی شکل میں لوگوں کے جمع ہونے پر اپنی تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر دبنگ فلم کے آئٹم سونگ منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے سے شہرت حاصل کرنے والی ملائیکہ اروڑا نے کمبھ میلے کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں یاتریوں کا ایک جم غفیر ایک تنگ سڑک پر ہر قسم کی ایس او پیز سے بے نیاز جمع ہے۔
اس حوالے سے دیگر سیلیبرٹیز نے بھی اپنی پریشانی و تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ یہ چونکا دینے والی اور باعث تشویش صورتحال ہے۔