• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروغ نسیم بھی سندھ میں مزید صوبے کے مخالف

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی سندھ میں مزید صوبے بنانے کے مخالف ہیں، اُن کا کہا کہ میں سندھی ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے۔

ایک انٹرویو میں فروغ نسیم نے کہا کہ میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ سندھ میں مزید صوبے بننے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اگر نہیں چاہتی تو وفاق کو جزائر پر ترقی کی اجازت کیوں دی۔


وزیر قانون نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم نے بھٹو صاحب کے فیڈرل ازم کے نظریے کو نقصان پہنچایا، یہ ترمیم غلط نہیں لیکن اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوچ ہے کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ وزارت قانون کررہی ہے، جہانگیر ترین کے معاملے سے وزارت قانون کا کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین