بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی والدہ اور نانی کو خاندان کی صحت کا حد درجہ خیال رکھتے دیکھا ہے اور ایسے کرتے ہوئے یہ دونوں اپنی صحت کو ثانوی حیثیت دیتی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ناویا نندا نے مزید کہا کہ یہ دونوں مکمل طور پر حفظان صحت کا خیال رکھنے والے لوگ ہیں اور جب ہم خواتین کی صحت اور اس پر مبنی حقوق پر مباحثہ کرتے ہیں تو ہمارے لیے یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ یہ اس حوالے سے کیا ادراک رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ناویا نندا آرا ہیلتھ کی شریک بانی ہیں، اور یہ ادارہ خواتین کی حفظان صحت پر کام کرتا ہے۔
اس سے قبل وہ ناویلی پروجیکٹ نامی ادارہ بھی شروع کرچکی ہیں جو کہ صنفی مساوات کو قائم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انھیں صحت بالخصوص خواتین کی صحت کی جانب کام کا حوصلہ اپنے گھر سے ملا جہاں انکی والدہ اور نانی اس حوالے سے خصوصی طور پر خیال رکھا کرتی تھیں۔