• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجاب کے بنا ماڈلنگ کا الزام، حوثیوں نے یمن کی ماڈل اغواء کرلی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)حوثی باغیوں نے ایک نوجوان یمنی ماڈل کو اس وقت اغوا کرلیا ہے جب وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سفر کررہی تھی۔ ماڈل کو اغوا دارالحکومت صنعا سے کیا گیا ہے۔ماڈل کو اغوا کرنے والے حوثی باغی اب اسے اپنی ایک کینگرو کورٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ماڈل پر الزام ہے کہ وہ اسلامی اقدار کے برخلاف حجاب کے بنا ماڈلنگ کرتی ہے اور اس طرح معاشرے میں بری روایات کو جنم دینے کا سبب بن رہی ہے۔اغوا ہونے والی 20 سالہ ماڈل انطیسار ال حمادائی اور اس کی دو دیگر ساتھیوں کو حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے اغوا کیا گیا ہے۔ماڈل کے وکیل خالد محمد ال کمال کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے پراسیکیوٹر سوال کریں گے جو سراسر غیر قانونی ہو گا۔

تازہ ترین