8 سالہ بچے سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد پولیس نے 8 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ناظم آباد پولیس کو 8 سالہ بچے کے والد نے شکایت درج کروائی کہ اس کے بیٹے کو ملزم اسد نے بہلا پھسلا کر نیٹل کالونی کچی آبادی نالے کے ساتھ ڈیرے میں لے جاکر زیادتی کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ والد کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر سفاک ملزم اسد کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید