• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اینٹی کرپشن میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق در خواست پر ریکارڈ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن میں مبینہ خلاف ضابطہ اے ایس آئی بھرتیوں سے متعلق درخواست پر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فیضان میمن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 2011 میں اے ایس آئی خلاف ضابطہ بھرتی کئے۔ بھرتیوں کو سروس ٹربیونل غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔ سندھ سروسز ٹربیونل نے اے ایس آئی کو ہٹانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے بھی قانونی کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے بھرتیوں کا رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین