پسرور(نامہ نگار) لائن آف کنٹرول کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارتی کشمیر میں غلطی سے داخل ہونے والے آزاد کشمیر کے شہری کو قابض انڈین فورسز نے پاکستانی اتھارٹیز کے حوالے کردیا ۔واقعات کے مطابق نکیال کا رہائشی غلام قادر 11اپریل کو نادانستہ طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں داخل ہوگیا تھا جسے بھارتی قابض فوج نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور بے قصور ہونے کی وجہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پونچھ سیکٹر میں پاکستانی اتھارٹیز کے حوالے کردیا۔