• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی شعبہ میں اصلاحات کا عمل بروقت مکمل کرنیکی ضرورت، حماد اظہر

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزیرخزانہ و صنعت وپیداوارمحمدحماداظہرنے کہاہےکہ بجلی کے شعبہ میں متعلقہ فریقوں کی رائے لینے کے بعداصلاحات کے عمل کوبروقت مکمل کرنے ضرورت ہے۔بجلی کے شعبہ میں اصلاحات پرپیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیرحماداظہر کی زیرصدارت اجلاس منعقدہواجس میں وفاقی وزیرمخدوم خسرو بختیار، معاون خصوصی توانائی تابش گوہر، سیکرٹریز خزانہ، پاور،اقتصادی اموراوردیگرسینئرافسران نے شرکت کی اور سیکرٹری خزانہ نے گردشی قرضے، اصلاحات ودیگر پر بریفنگ دی۔سیکرٹری خزانہ نےاجلاس کوبجلی کےشعبہ میں اصلاحات کیلئے کئے جانیوالے کوششوں سے آگاہ کیا اورکہاکہ اوراس کامقصد بجلی کے صارفین کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ اصلاحات کابنیادی مقصدنظام کوفعال، کم لاگت کا حامل اورپائیداربنانا ہے۔

تازہ ترین