• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندر سے سونے کا پانی چڑھی مورتی چوری ہوگئی

حیدرآباد(بیورورپورٹ) سخی پیر تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد مندر سے سونے کا پانی چڑھی بھگوان کی مورتی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق سخی پیر تھانے کی حدود میں واقع بھوانی مندر سے نامعلوم افراد گزشتہ شب سونے کا پانی چڑھی کرشن بھگوان کی مورتی چور یکرکے فرار ہو گئے۔ 

مندر انتظامیہ نے مورتی کی چوری کی ابتدائی رپورٹ تھانے میں درج کرادی ہے۔ 

مندر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورتی بھارت سے تحفہ کے طور پر بھجوائی گئی تھی، پولیس اور مندر انتظامیہ نے مورتی کی تلاش میں مدد پر دس ہزارروپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین