• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا، بھارتی خاتون عدالت پہنچ گئی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی خاتون پلویندر کور نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ شہزادہ ہیری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں تاکہ مزید کسی تاخیر کے دونوں کی شادی ہو سکے۔بھارت میں ایک خاتون نے جنہیں بظاہر دھوکہ دیا گیا کہ ان کا برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ آن لائن تعلق تھا، ریاستی عدالت میں درخواست دائر کر کے ہلچل مچا دی۔خاتون نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ چونکہ برطانوی شہزادے نے ان سے شادی کا مبینہ وعدہ پورا نہیں کیا اس لئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین