زیرحراست میپکو اہلکار کی ہلاکت پر واپڈا یونین کا احتجاجی مظاہرہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرحراست میپکو اہلکار کی ہلاکت پر واپڈا یونین کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو لائن سپرنٹنڈنٹ ضیاء کے ایف آئی اے کی تحویل میں انتقال کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، میپکو چیف آفس کے باہرخانیوال روڈ پر ہونے والے مظاہرے کی قیادت ریجنل چیئرمین ہائیڈرو الیکٹرک یونین غلام رسول گجر نے کی۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں مرحوم کے ساتھ تفتیش کی گئی،وہ انسانی اقدار کے برعکس تھی،ہم ایف آئی اے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں،اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں،اس عمل میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،تاکہ آئندہ کوئی بھی شریف انسان اس طرح کے ظالمانہ اقدام کی بھینٹ نہ چڑھ سکے،اس حوالے سے میپکو ریجن کے تمام سرکز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا،یونین نے میپکو زون میں تین دن کے سوگ اور مکمل احتجاج کا اعلان بھی کیا۔ احتجاج میں شکیل بلوچ، سجاد بلوچ، چوہدری خالد، رانا انور، رانا زاہد جاوید، طارق صدیقی، الطاف مہار، یونس،راشد یامین،مختیار بخاری، ذیشان پیرزادہ، عارف ذکی، راؤ ماجد،شہباز علی ،عاطف زیدی اور دیگر عہدے داروں نے بھی شرکت کی،احتجاج کے باعث خانیوال روڈ پر کافی دیر تک ٹریفک جام رہا۔ جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان سے مزید