• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی پرائس کنٹرول میکنزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکنزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہگائی سب سے اہم مسئلہ ہے، قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آٹا، چینی اور دیگر اشیا صرف کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا اور پرائس کنٹرول میکنزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت دی کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی کوعام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حالات کے باعث سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔

قومی خبریں سے مزید