وزیرِ اعلیٰ KPK کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش مستعفی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ KPK کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش مستعفی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ضیاء اللّٰہ بنگش نے اپنا استعفیٰ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو بھیج دیا ہے۔

ضیاء اللّٰہ بنگش کے پاس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے تھے۔

ضیاء اللّٰہ بنگش کا اپنے استعفے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حلقے کی ذمے داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔


دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے تصدیق کی ہے کہ ضیاء اللّٰہ بنگش کا استعفیٰ وزیرِاعلیٰ محمود خان کو موصول ہو گیا ہے۔

کامران بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان ضیاء اللّٰہ بنگش کے استعفے کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید