• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا اللّٰہ بنگش پر خاتون کے الزامات، حساس ادارے کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو ارسال


خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللّٰہ بنگش پر خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزامات میں پیشرفت سامنےآئی ہے۔

حساس ادارے نے ضیا اللّٰہ بنگش اور خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے رپورٹ وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوادی ہے۔

حساس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے الزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الزام لگانے والی خاتون 10 سال قبل ضیا اللّٰہ بنگش کے ساتھ این جی او میں کام کرتی تھی۔


رپورٹ کے مطابق ضیا اللّٰہ بنگش اور خاتون میں دوستی تھی، مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رکن صوبائی اسمبلی بننے کے بعد خاتون سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

وزیراعلیٰ محمود خان کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ضیا اللّٰہ بنگش نے خاتون سے نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا نہیں کیا۔

نوکری نہ ملنے کے بعد خاتون سوشل میڈیا پر ضیا اللّٰہ بنگش کے خلاف سرگرم ہوگئیں۔

خاتون نے ایک ویڈیو پیغام میں ضیا اللّٰہ بنگش پر نوکری دینے کے بہانے زیادتی کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔

ضیا اللّٰہ بنگش نے الزامات لگاکر کردار کشی کرنے پر خاتون کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین