وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود ملک کے مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللّٰہ بنگش پر خاتون کے الزام کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خاتون نے الزام لگایا کہ ضیاء اللّٰہ بنگش مجھے نوکری دینے کی آڑ میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدہ کا حق مانگنے پر مجھے نفسیاتی مریض بھی قرار دیا جارہا ہے۔
ضیا اللّٰہ بنگش نے الزام لگانے والی خاتون کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ خاتون نے بے بنیاد الزامات لگاکر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
ضیا اللّٰہ بنگش نے مزید کہا کہ عبید نامی شخص کو میں جانتا تک نہیں ہوں اور نہ ہی میرا اُس سے کوئی تعلق ہے۔
دوسری طرف ترجمان خیبرپختونخوا کامران بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو میں خاتون کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضیا اللّٰہ بنگش نے الزام لگانے والی خاتون کو قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔