• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں شمس آباد سستا بازار کا دورہ کیا، سستے بازار میں چینی کے حصول کے لیے لگی قطار دیکھ کرمعاون خصوصی برہم ہو گئیں۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چینی کے تین کاؤنٹر کی جگہ ایک کاؤنٹر کیوں لگایا؟ کون ذمے دار ہے اس تماشے کا؟

انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت پہنچاکر نیک نامی چاہتے ہیں آپ حکومت کو بدنام کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے انتظامیہ سے کہا کہ آپ روزے داروں کی لمبی لائن لگا کر حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

تازہ ترین