پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کابینہ میں نہیں بلکہ کابینہ کے نااہل سربراہ میں ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے، سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خود مختاری داؤ پر لگارہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو کسی صورت آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطرات سے بچانے کےلیے نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے۔