• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد صحافیوں کو بھی ویزے ملیں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی حکومت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم  کے بعد صحافیوں کو بھی  ویزے دینے کی منظوری دے دی۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتادیا ہے۔

بی سی سی آئی ایپیکس کونسل کی میٹنگ ہوئی  تھی، جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے بعد پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق ایشوکے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

تازہ ترین