• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفندیار ولی کا سلیم صافی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے نامور صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ والدہ کی وفات بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

خیال رہے کہ جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان اور سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ آج انتقال کرگئیں۔

سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ کل صبح رشکئی بازار کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین