چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادکا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادکا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادکا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“


کراچی (جنگ نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ بطور ”چیئرمین رویت ہلال کمیٹی“ کوئی تنخواہ نہیں ملتی۔گذشتہ 50برس سے ہمارا خاندان باد شاہی مسجد کی خدمت کررہا ہے۔ بادشاہی مسجد بین المذاہب ہم آہنگی کا مرکز ہے۔ اِن خیالات کا اظہاراُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کا مزید کہنا تھا کہ اب پورے پاکستان میں ایک ہی دِن عید منائی جائے گی۔ دلچسپ سوال و جواب بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شب7 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید