کراچی کو عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ضیاء عباس
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کراچی کو اب پیکیج کا لولی پاپ کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران کراچی کے لئے کئی منصوبوں کا اعلان کیا گیا مگرکسی بھی منصوبے پر عمل در آمد نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں نے اس شہر کے لئے نہ ماضی میں کچھ کیا اور نہ ہی مستقبل میں ان سے کوئی امید ہے۔

ملک بھر سے سے مزید