• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آٹھ افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) دفعہ144کی خلاف ورزی اور جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرتے ہوئے بغیر ماسک کے لوگوں کا ہجوم جمع کرنے کےالزام میں آٹھ افراد کےخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کر کے بغیر ماسک کے لوگوں کا ہجوم اکھٹا کر کے خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف لوہاری گیت پولیس نے جواد ،جلیل آباد پولیس نے رجب علی ،سعید، ساجد، وسیم ، مظفر آباد پولیس نے محمود علی ،اقبال،محسن اور رفیق کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے جن کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
تازہ ترین