• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ او نے سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کی کارکردگی ناقص قرار دیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے بہتر بنانے کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد،جلالپور پیروالہ، ٹاون ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت،ڈسپنسریوں کے انچارجز کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ ڈیٹا انٹری اسی روز کی جائے‘ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین