پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی نے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے تاجروں ، ٹرانسپورٹروں اور شہریوں کی جانب سے حفاظتی تدابیر اور سماجی دوریوں سمیت ہدایات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ معمول بن گیا ہے افطاری کے اوقات کار میں فردوس ریلوے پھاٹک ، بخشو پل ، یکہ توت ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، قصہ خوانی ، گنج ، سکندر پورہ ، کوہاٹی گیٹ ، نوتھیہ ، تہکال سمیت مختلف مقامات پر خریداری میں کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے شفیع مارکیٹ ، گورا بازار ، لیاقت بازار ، کریم پورہ ، گھنٹہ گھر ، کوچی بازار سمیت مختلف بازاروں میں تاجروں کی جانب سے کاروباری مراکز میں کوئی حفاظتی تدابیر نہیں اپنائی جا رہی ہے دکانوں سمیت بڑے بڑے پلازوں میں اب بھی کسی جگہ پر جراثیم کش سپرے اور واک تھرو گیٹس نصب نہیں ہے کاروباری مراکز میں آنے والوں کے لئے سینٹی ٹائزر تک انتظام نہیں کیاگیا جس کے باعث وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے سماجی فاصلے بھی نہیں رکھے گئے جبکہ مختلف بازاروں میں غیر ضروری رش دکھائی دینے لگا ہے۔