• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، گوجر خان اور ٹیکسلا کے بعض علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے صوبے کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث راولپنڈی، گوجر خان اور ٹیکسلا کے بعض علاقوں میں فوری طور پر سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو کم از کم 27اپریل تک جاری رہے گا۔ گزشتہ روز محکمہ پرائمری ہیلتھ کی طرف جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں تکبیر لین محلہ اڈیالہ، جوڈیشل اپارٹمنٹس نزد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سول لائن، کشمیر ہائوس، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، کمال آباد سٹریٹ نمبر تین ٹنچ بھاٹہ، پشاور روڈ لین پانچ، ہاشمی کالونی محلہ لالہ رخ واہ کینٹ، محلہ کھاردیاں وارڈ 9گوجر خان، ڈھوک کنیال گوجر خان اور چہاری بنگیال گوجر خان کے علاقہ شامل ہیں۔
تازہ ترین