بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے کارتھک آریان کو اپنی فلم سے نکالنے کے بعد انسٹاگرام کی لسٹ سے بھی نکال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے مبینہ طور پر کارتھک آریان کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ دھرما پروڈکشن نے فلم ’دوستانہ 2‘ سے کارتھک آریان کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اب اطلاعات یہ ہیں کہ کرن جوہر نے انھیں انسٹاگرام سے بھی ان فالو کردیا۔
دوسری جانب فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر کارتھک اب بھی کرن جوہر کو فالو کر رہے ہیں۔
حیال رہے کہ دھرما پروڈکشن نے کچھ دن قبل یہ اعلان کیا تھا کہ ’دوستانہ 2‘ کی دوبارہ کاسٹنگ کے اعلان کے بعد کچھ پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر پروڈکشن ہاؤس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔