مصر میں ٹرین حادثہ، 8 افراد جاں بحق
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں ٹرین حادثے میں 8 افراد جاں بحق 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارلحکومت قائرہ کے شمال میں واقع صوبے قلیوبیہ میں ٹرین حادثہ رونما ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔


خبر ایجنسی کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید