• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ عون نقوی نے اتحاد امت کے حوالے سے خدمات انجام دیں، عشرت صالح

کراچی(پ ر) شاہ کربلاٹرسٹ کے سابق میجنگ ٹرسٹی عشرت صالح اور رئیس صالح نے علامہ عون  نقوی کے انتقال پر مرحوم کے والد عابد حسین ہاتف الوری اور ان کے چھوٹے بھائی مولانا شہنشاہ حسین نقوی ،مرحوم کے صاحبزادوں اور دیگراہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ ﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ،مرحوم  ملی ، قومی خدمت اور اتحاد امت کے حوالے سے گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے،مرحوم کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا وہ پر نہ ہوسکے گا ۔