• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج پیر کو دو بجے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں 12نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کالعدم تحریک لبیک پر پابندی اور اس کے نتیجے میں پیداشدہ صورتحال پر پالیسی بیان دیں گے۔ دو توجہ دلائو نوٹس اور پانچ بل پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس سے پہلے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ لاہور میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا توجہ دلائو نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تازہ ترین