• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور یونان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )اسرائیل اور یونان نے اب تک کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل پر دستخط کر دیے ، جس کے تحت دونوں ممالک سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بھی وسعت دیں گے۔ 1اعشاریہ 65ارب ڈالر کی اس ڈیل کے تحت تربیتی مرکز کا قیام بھی عمل میں آئے گا۔ یہ ڈیل جمعے کو قبرص میں متحدہ عرب امارات، یونان، اسرائیل اور قبرص کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں باہمی تعلقات میں وسعت پر اتفاق رائے کے بعد سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین