• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی جہانگیر ترین کے حامی ارکان پارلیمینٹ کے ساتھ رابطے میں تھی، عید کے بعد بلاول کے بھی براہ راست رابطے کا امکان

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے حامی پی ٹی آئی ارکان پارلیمینٹ کے ساتھ پیپلز پارٹی کی قیادت بالواسطہ رابطے میں تھی، ان ارکان کی اکثریت مختلف حوالوں سے حکمران جماعت سے ناراض بھی تھی رابطہ ایسی شخصیات نے کرایاجو ماضی میں پیپلز پارٹی میں اہم حیثیت رکھتی تھی جبکہ اب پی ٹی آئی میں ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے لاہور میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد امکان ہے کہ وہ جہانگیر خان ترین سمیت ان کے حامی ممبران پارلیمینٹ سے بھی رابطے کریں۔\

تازہ ترین