• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سینئر وکیل اعتزازاحسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے شریف خاندان کو خصوصی رعایت دی جاتی رہی ہے ،یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک جج نے ضمانت کے کاغذات پر دستخط نہیں کئے اوردوسرے جج نے شہبازشریف کو ضمانت دے دی ،شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق فیصلے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ن لیگ نے ہی سپریم کورٹ پر حملہ کیالیکن شریف خاندان کو سزانہیں دی گئی ،جسٹس ملک قیوم پر دباوٴ ڈالا ،بے نظیر اورآصف زرداری کو سزائیں دلوائیں ،جسٹس قیوم کی آڈیوسامنے آئی ،ججوں کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن دباوٴڈالنے والے شہبازشریف پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،سیف الرحمان یا خالد انور سے بھی کسی نے سوال نہیں کیا ۔

تازہ ترین